hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 24621

.

كنز العمال

24621
Kanz al-Ummal
24621- عن سلمة بن نباتة الحارثي قال: "لقينا أبا ذر فسأله رجل عن رجل يصوم الدهر إلا الفطر والأضحى، فقال: لم يصم ولم يفطر، فعاوده فقال مثل ذلك، فسأله بعض القوم كيف تصوم، قال: أطمع من ربي أن أصوم الدهر كله، قال: فهذا الذي عبت على صاحبي، قال: كلا أصوم من كل شهر ثلاثة أيام، وأطمع من ربي أن يجعل لي مكان كل يوم عشرة أيام، وذلك صوم الدهر كله وذلك بأن الله تعالى قال: {مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا} ". "ابن جرير".
24621 ۔۔۔ سلمہ بن نباتہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوذر (رض) سے ہماری ملاقات ہوئی ان سے ایک آدمی نے اس شخص کے متعلق پوچھا جو بجز عید الفطر اور عید الاضحی کے عمر بھر روزے رکھے حضرت ابوذر (رض) نے فرمایا : اس نے روزہ رکھا اور نہ ہی افطار کیا اس شخص نے آپ (رض) سے دوبارہ یہی سوال دہرایا آپ (رض) نے پھر یہی جواب دیا ، چنانچہ کسی نے آپ (رض) سے پوچھا : آپ کیسے روزہ رکھتے ہیں ؟ فرمایا : مجھے اپنے رب سے امید ہے کہ میں عمر بھر کے روزے رکھنے کے حکم میں آجاؤں اس آدمی نے کہا : یہی تو وہ چیز ہے جس کا عیب آپ اپنے ساتھی پر تھوپ رہے تھے فرمایا : ہرگز نہیں ، میں تو ہر مہینہ میں تین دن روزہ رکھتا ہوں اور مجھے اپنے رب تعالیٰ سے امید ہے کہ وہ ہر دن کے بدلہ میں مجھے دس دن کے روزوں کا ثواب عطا فرمائے گا ، اور یہ عمر بھر کے روزوں کے مترادف ہے چونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے۔ مآیت)” من جاء بالحسنۃ فلہ عشرامثالھا “۔ یعنی جو ایک نیکی اپنے ساتھ لایا اسے دس نیکیوں کا ثواب ملے گا ۔ (رواہ ابن جریر)