hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 24630

.

كنز العمال

24630
Kanz al-Ummal
24630- عن يزيد بن عبد الله بن الشخير قال: "كنا جلوسا بهذا المربد بالبصرة فجاء أعرابي معه قطعة من أديم أو قطعة من جراب فقال: هذا كتاب كتبه رسول الله صلى الله عليه وسلم فأخذته وقرأته على القوم: بسم الله الرحمن الرحيم من محمد رسول الله لبني زهير بن أقيش إنكم إن أقمتم الصلاة وآتيتم الزكاة وأعطيتم من الغنائم الخمس وسهم النبي والصفي فإنكم آمنون بأمان الله وأمان رسوله [قال: فما سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول شيئا قال: سمعته يقول: صم شهر الصبر وصوم ثلاثة أيام من كل شهر يذهبن وحر الصدر] ". "ش".
24630 ۔۔۔ یزید بن عبداللہ بن شخیر (رض) کہتے ہیں ہم بصرہ میں اونٹوں کے اس باڑے میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں ایک اعرابی آیا اس کے پاس چمڑے کا ایک ٹکڑا تھا اعرابی بولا : یہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا خطہ ہے جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لکھا تھا میں نے وصول کیا اور اپنی قوم کو پڑھ کر سنایا خط کا مضمون یہ ہے ” بسم اللہ الرحمن الرحیم محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے بنو زھیر بن اقیش کو بلابہ اگر تم لوگ نماز قائم کرو گے زکوۃ دو گے مال غنیمت میں سے خمس (پانچواں حصہ) ادا کروگے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا حصہ دو گے اور صفی (یعنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو چیز مال غنیمت میں سے اپنے لیے پسند فرما لیں) دیتے رہو گے تو تم لوگ ان میں ہوگے اور اللہ واللہ کے رسول کے امان میں ہوگے ۔ اعرابی کا بیان ہے کہ میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کچھ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا صرف یہی فرمان سنا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ماہ صبر کے روزے رکھو اور پھر ہر مہینے کے تین دن روزے رکھو اس طرح تمہارے دل کا کینہ ختم ہوجائے گا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)