hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 24637

.

كنز العمال

24637
Kanz al-Ummal
24637- "أيضا" عن ابن الحوتكية قال: "جاء أعرابي إلى عمر فقال: ادن فكل، فقال: إني صائم، فقال عمر: أي صوم؟ قال: ثلاثة أيام من الشهر، قال عمر: أما إني لو أشاء أن أحدثكم بحديث سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم لكن ادعوا لي أبيا فدعوه، فقال عمر: أما تحفظ حديث الأعرابي الذي جاء بالأرنب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فقال: أما تحفظ أنت يا أمير المؤمنين؟ قال: بلى ولكن هاته أنت، قال: أتاه بأرنب مشوية معها خبز فوضعها بين يديه فقال: إني أصبت هذه وبها شيء من دم، قال: كل لا عليك وأبى هو أن يأكل". "ابن جرير" مر هذا الحديث برقم 4631.
24636 ۔۔۔ ” ایضا “ ابن حوتکیہ سے مروی ہے کہ ایک اعرابی سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کے پاس آیا سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے فرمایا : قریب ہوجاؤ اور کھانا کھاؤ اس نے کہا : مجھے روزہ ہے آپ (رض) نے فرمایا : کونسا روزہ ہے ؟ اعرابی نے کہا : مہینہ میں تین دین روزے رکھتا ہوں سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے فرمایا : میں اگر چاہوں تجھے ایک حدیث سنا سکتا ہوں جو میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہے لیکن ابی (رض) کو میرے پاس بلا لاؤ چنانچہ لوگوں نے حضرت ابی (رض) کو بلایا سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے ان سے کہا : کیا تمہیں اس اعرابی والی حدیث یاد نہیں ؟ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے جواب دیا : جی ہاں مجھے یاد ہے لیکن تم اسے بیان کرو حضرت ابی (رض) نے کہا : اعرابی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بھونا ہوا خرگوش اور روٹیاں لایا تھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے رکھ دیا : اعرابی بولا : جب میں نے جب میں نے یہ خرگوش پکڑا تھا خون آلود تھا حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کھاؤ اس میں تمہارے اوپر کوئی حرج نہیں بہرحال اعرابی نے کھانے سے انکار کردیا ۔ (رواہ ابن جریر وقدمر ھذا الحدیث برقم 24631)