25645- "مسند الصديق" عن أبي بكر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لا يدخل الجنة سيئ الملكة"، فقال رجل: يا رسول الله أليس أخبرتنا أن هذه الأمة أكثر الأمم مملوكين وأيتاما؟ قال: "بلى فأكرموهم كرامة أولادكم وأطعموهم مما تأكلون وأكسوهم مما تلبسون" قال: فما ينفعنا من الدنيا يا رسول الله؟ قال: "فرس صالح ترتبطه تقاتل عليه في سبيل الله، ومملوك يكفيك فإذا صلى فهو أخوك فإذا صلى فهو أخوك". "ش، حم، هـ، ع حل والخرائطي في مكارم الأخلاق وهو ضعيف".
25645 ۔۔۔ ” مسند صدیق “ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مملوک کے ساتھ برا برتاؤ کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا ایک شخص نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا آپ نے ہمیں نہیں بتایا تھا کہ اس امت کے مملوکین اور ایتام (یتیم کی جمع) کثیر ہوں گے ؟ آپ نے فرمایا : جی ہاں ، مملوکین اور ایتام کا اپنی اولاد کی طرح اکرام کرو جو کھانا تم کھاؤ وہی انھیں کھلاؤ انھیں ویسے ہی کپڑے پہناؤ جیسے تم پہنتے ہو ، اس شخص نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دنیا میں ہمیں کیا چیز نفع پہنچا سکتی ہے ؟ فرمایا : وہ گھوڑا جسے تم جہاد فی سبیل اللہ کے لیے پالو اور وہ غلام جو تمہاری کفایت کرتا ہو جب وہ نماز پڑھے وہ تمہارا بھائی ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ واحمد بن حنبل وابن ماجہ وابو یعلی وابو نعیم فی الحلیۃ والخرائطی فی مکارم الاخلاق وھو ضعیف) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 806 ۔