25673- عن الحسن قال: "بينا رجل يضرب غلاما له وهو يقول: أعوذ بالله إذ بصر رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: أعوذ برسول الله فألقى ما كان بيده وخلى عن العبد فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "أما والله لله أحق أن يعاذ من استعاذ به مني" فقال الرجل: يا رسول الله فهو حر لوجه الله قال: "والذي نفسي بيده لو لم تفعل لواقع وجهك سفع النار". "عب".
25673 ۔۔۔ حسن کی روایت ہے کہ ایک شخص اپنے غلام کو مار رہا تھا جب کہ غلام کہہ رہا تھا ” اعوذ باللہ “ میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اتنے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیکھ لیا غلام بولا : اعوذ برسول اللہ “ میں اللہ کے رسول کی پناہ چاہتا ہوں اس شخص نے ہاتھ سے وہ چیز جس سے غلام کو مار رہا تھا پھینک دی اور غلام کو چھوڑ دیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہوشیار رہو ! بخدا اللہ تبارک وتعالیٰ اس بات کا زیادہ حق دار ہے کہ اس کی پناہ لی جائے بنسبت مجھ سے پناہ لینے کے مارنے والا شخص بولا ! نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ غلام اللہ تبارک وتعالیٰ کی رضا کے لیے آزاد ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تم ایسا نہ کرتے بخدا ! دوزخ کا سامنا کرنا پڑتا ۔ (رواہ عبدالرزاق)