25762- عن أبي طلحة قال: "كنا جلوسا بالأفنية نتحدث فجاء رسول الله صلى الله عليه وسلم فقام علينا فقال: "ما لكم وللمجالس بالصعدات اجتنبوا مجالس الصعدات" قلنا: يا رسول الله إن جلسنا لغير ما بأس جلسنا نتذاكر ونتحدث، قال: "أما لا فأدوا". وفي لفظ: "أعطوا المجالس حقها"، قلنا: وما حقها؟ قال: "غض البصر، ورد السلام، وحسن الكلام". "هب وابن النجار".
25762 ۔۔۔ ابو طلحہ روایت کی ہے کہ ہم کونوں کھدروں میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے اتنے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور ہمارے پاس کھڑے ہوگئے اور فرمایا : ٹیلوں پر یہ تمہاری کیسی مجلسیں ہیں ٹیلوں پر مجلس قائم کرنے سے اجتناب کرو ہم نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم کسی پریشانی کے لیے نہیں بیٹھے ہم مذاکرہ کرتے ہیں اور گفتگو کرتے ہیں فرمایا : جب یہ بات ہے تو مجلسوں کا حق ادا کرو ، ہم نے عرض کیا : مجلسوں کا حق کیا ہے ؟ فرمایا : نظریں نیچی رکھنا ، سلام کا جواب دینا اور اچھا کلام کرنا ۔ (رواہ البیہقی فی شعب الایمان، وابن النجار)