hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 25806

.

كنز العمال

25806
Kanz al-Ummal
25806- "أما ما ذكرت من آنية أهل الكتاب فإن وجدتم غيرها فلا تأكلوا فيها، وإن لم تجدوا غيرها فاغسلوها وكلوا فيها، وما صدت بقوسك وذكرت اسم الله عليه فكل، وما صدت بكلبك المعلم وذكرت اسم الله عليه فكل، وما صدت بكلبك غير المعلم فأدركت ذكاته فكل". "حم ق هـ عن أبي ثعلبة".
25806 ۔۔۔ جہاں تک تم نے اہل کتاب کے برتنوں کا ذکر کیا ہے سو اگر تمہیں ان برتنوں کے علاوہ اور برتن مل سکیں تو پھر ان کے برتنوں میں مت کھاؤ اور اگر دوسرے (متبادل) برتن نہ مل سکیں تو پھر اس کو اچھی طرح دھو کر ان میں کھالو اور رہی شکار کی بات تو جس جانور کو تم نے اپنے تیر سے شکار کیا ہے اور اللہ کا نام لیا ہے اسے کھالو اسی طرح جس جانور کو تم نے تربیت یافتہ کتے کے ذریعے شکار کیا ہے اور اللہ کا نام لیا ہے۔ (کتا چھوڑتے وقت) تو اس کو بھی کھالو، اور جو شکار تم نے غیر تربیت یافتہ کتے سے کیا پھر تم نے اسے اس حالت میں (زندہ) پایا کہ تم ہاتھ سے اسے ذبح کرلو تو وہ شکار کھا سکتے ہو ۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم وابن ماجہ عن ابی ثعلبۃ)