hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 25920

.

كنز العمال

25920
Kanz al-Ummal
25920- "لو دعيت إلى ذراع أو كراع لأجبت، ولو أهدي إلي كراع لقبلت"."خ عن أبي هريرة".
25920 ۔۔۔ اگر مجھے (بکری وغیرہ کے) پایوں کے لیے دعوت دی جائے تو میں دعوت قبول کروں گا اور اگر مجھے پائے ہدیہ میں دیئے جائیں تو میں ہدیہ قبول کروں گا ، (رواہ البخاری ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ فائدہ : ۔۔۔ مذکورہ بالاتین احادیث میں بکری کے پائے کی دعوت قبول کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر تمہیں کوئی دعوت دے اور تمہاری خاطر مدارات کے لیے حقیر سے حقیر تر چیز بھی پیش کرے تو ہر حال میں دعوت قبول کرو طعام پر نظر رکھ کر دعوت کے قبول یا عدم قبول کا فیصلہ نہ کیا جائے ۔ بلکہ مسلمان بھائی کی دلجوئی اور اس کے خلوص ونیت کو مدنظر رکھنا چاہیے ۔ (انتہی از مترجم)