hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 25979

.

كنز العمال

25979
Kanz al-Ummal
25979 قال إبن جرير : حدثنا إبن حميد : ثنا إبن المبارك عن إبراهيم بن شيبان عن رجل قال : دخل رجلان على عبد الله بن الحارث بن جزء الزبيدي ، فنزع وسادة كان متكئا عليها فألقاها اليهما ، فقالا : لا نريد هذا إنما جئنا لنستمع شيئا ننتفع به فقال : إنه من لم يكرم ضيفه فليس من محمد ولا من إبراهيم صلى الله عليهما وسلم ، طوبى لعبد أمسى متعلقا برسن فرسه في سبيل الله أفطر على كسرة وماء بارد ، وويل للواثين (1) الذين يلوثون مثل البقر ، أرفع يا غلام وضع يا غلام وفي ذلك لا يذكرون الله عزوجل. (إبن جرير).
25979 ۔۔۔ ابن جریر ، ابن حمید سے ، وہ ابن المبارک سے وہ ابراہیم بن شیبان سے ، وہ ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ دو آدمی عبداللہ بن الحارث بن جزء الزبیدی کے پاس آئے ، تو وہ جس تکیے پر ٹیک لگائے ہوئے تھے ، وہ تکیہ اٹھا کر انھوں نے ان دو مہمانوں کو پیش کیا تو وہ دو آدمی کہنے لگے کہ ہم اس لیے نہیں آئے بلکہ ہم تو اس لیے آئے ہیں کہ کوئی فائدہ مند چیز سنیں اور اس سے فائدہ اٹھائیں تو عبداللہ بن حارث (رض) نے کہا : جو اپنے مہمان کا اکرام نہ کرے اس کا حضرت محمد و ابراہیم (علیہما السلام) سے کوئی تعلق نہیں ، خوشخبری اور بشارت ہو اس بندے کے لیے جو اللہ کے راستے میں گھوڑے سے چمٹے ہوئے شام کرے اور روٹی کے ٹکڑے اور ٹھنڈے پانی سے افطار کرے ، اور ہلاکت و بربادی ہے چرنے والوں کے لیے جو ہر وقت گائے کی طرح چرتے رہتے ہیں۔ (اور ان کا یہی کام ہوتا ہے کہ نوکر کو کہتے ہیں) یہ اٹھا اے غلام ! اور یہ رکھ دے اور اس دوران وہ اللہ کا ذکر نہیں کرتے ۔ (ابن جریر)