hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 25981

.

كنز العمال

25981
Kanz al-Ummal
25981- عن حميد بن نعيم أن عمر بن الخطاب وعثمان بن عفان "دعيا إلى طعام فأجابا فلما خرجا قال عمر لعثمان: لقد شهدت طعاما لوددت أني لم أشهده قال: وما ذاك؟ قال: خشيت أن يكون مباهاة"."ابن المبارك، حم في الزهد".
25981 ۔۔۔ حمید بن نعیم روایت کی ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) ، اور سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کو کھانے کی دعوت دی گئی ، ان دونوں حضرات نے دعوت قبول کرلی جب دعوت سے واپس لوٹے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) سے فرمایا : میں دعوت میں شریک ہوچکا جبکہ میں چاہتا ہوں کہ کا اس دعوت میں شریک نہ ہوا ہوتا ، سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے اس کی وجہ دریافت کی آپ (رض) نے فرمایا : مجھے خوف ہے کہ یہ دعوت فخر ومباہات کی نہ ہو ۔ (روہ ابن المبارک واحمد بن حنبل فی الزھد) فائدہ : ۔۔۔ آج کل عموماً ایسی دعوتیں دیکھنے میں ملتی ہیں لہٰذا جو دعوت بھی فخر ومباہات کی نیت سے زیر عمل لائی جائے اس میں شرکت ناجائز ہے۔