hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 25988

.

كنز العمال

25988
Kanz al-Ummal
25988- عن أنس قال: "عاد رسول الله صلى الله عليه وسلم سعد بن عبادة على أتان من غير سرج ولا لجام فوقف على الباب فسلم، فسمعها سعد فردها من غير أن يسمعه، فلما لم يسمع رسول الله صلى الله عليه وسلم انصرف وقال: "استأذنوا ثلاثا فإن أذن لكم وإلا فارجعوا"، فلما حس ذلك الأنصاري خرج مسرعا فاتبعه فقال: يا نبي الله جعلني الله لك الفداء ما من تسليمة سلمتها إلا وقد رددت عليك وما منعني أن أسمعك إلا أني أحببت أن أستكثر من تسليمك يا رسول الله فارجع بأبي أنت وأمي يا رسول الله، فرد رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى منزله فأنزله وقرب إليه منها شيئا من سمسم وشيئا من تمر حتى إذا أكل رسول الله صلى الله عليه وسلم وأراد أن يقوم دعا له بثلاث دعوات فقال: "أكل طعامك الأبرار، وأفطر عندك الصائمون، وصلت عليك الملائكة" "كر".
25988 ۔۔۔ عن انس (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت سعد بن عبادہ (رض) کی عیادت کی آپ بغیر زین کے گدھی پر سوار ہوئے اور لگام بھی نہیں تھی ، جب آپ دروازے پر پہنچے سلام کیا ، سعد (رض) نے سن کر سلام کا جواب دیا اور دھیمی آواز میں جواب دیا ۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب نہ سنا اور دروازے سے واپس لوٹ گئے اور فرمایا : تین مرتبہ اجازت لو اگر تمہیں اجازت دے دے تو بہت اچھا ورنہ واپس لوٹ جاؤ جب حضرت سعد بن عبادہ انصاری (رض) نے یہ محسوس کرلیا کہ آپ واپس لوٹ رہے ہیں سرپٹ باہر نکلے اور آپ کے پیچھے ہو لیے اور عرض کیا : یا نبی اللہ ! اللہ تبارک وتعالیٰ مجھے آپ پر فدا کرے آپ نے جب بھی مجھے سلام کیا ہے میں نے سلام کا ضرور جواب دیا ہے اور آج میں نے آپ کو صرف اس لیے بلند آواز سے جواب نہیں دیا یا رسول اللہ ! میں چاہتا تھا کہ آپ مجھے اور زیادہ سلام کریں یا رسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں واپس تشریف لائیں چنانچہ حضرت سعد (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو واپس اپنے گھر لے آئے اور کشمش اور کھجوریں آپ کی خدمت میں پیش کیں جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھجوریں تناول فرما لیں اور اٹھنے کا ارادہ کیا تو تین دعائیں کیں ۔ تمہارا کھانا نیکو کار کھائیں تمہارے ہاں روزہ دار افطار کریں اور فرشتے تمہارے لیے دعائے استغفار کریں ۔ (رواہ ابن عساکر)