25993- عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: "سافر ناس من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم فأرملوا بحي من الأعراب فسألوهم القرى فأبوا فسألوهم الشراء فأبوا فضغطوهم، فأصابوا من طعامهم فذهب الأعراب إلى عمر بن الخطاب يشكونهم، فأشفقت الأنصار، فقال عمر: تمنعون ابن السبيل ما يخلف الله الليل والنهار من ضروع الإبل والغنم وابن السبيل أحق بالماء من الساكن عليه". "مسدد". مر برقم [25989] .
25993 ۔۔۔ عبدالرحمن بن ابی یعلی (رض) کہتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کی ایک جماعت نے سفر کیا ، دوران سفر انھیں بھوک نے سخت تنگ کیا انھیں مجبورا دیہاتیوں کے پاس آنا پڑا مسافروں نے دیہاتیوں سے مہمانی کا مطالبہ کیا لیکن انھوں نے انکار کردیا ، مسافروں نے دیہاتیوں کو کھینچا تانی کردی اور یوں ان کے طعام پر انھیں رسائی ہوگئی ، دیہاتی سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس شکایت لے گئے انصار گھبرا گئے، حضرت عمر (رض) نے فرمایا : تم مسافروں کی مہمانی سے انکار کرتے ہو حالانکہ اللہ تعالیٰ نے دن رات تمہارے اونٹوں اور بکریوں کے تھنوں میں دودھ بھرا ہے جبکہ مسافر رہائش پذیر کی نسب پانی کا زیادہ حق رکھتا ہے۔ (رواہ مسند) حدیث 25989 نمبر پر گزر چکی ہے۔