26047- "إذا دعا الرجل المسلم بطهوره فغسل وجهه سقطت خطاياه وجهه من أطراف لحيته، وإذا غسل يديه سقطت خطايا يديه من أنامله وأظفاره، فإذا مسح رأسه سقطت خطايا رأسه من أطراف شعره، فإذا غسل رجليه سقطت خطايا رجليه من بطون قدميه، فإن انطلق فصلى في جماعة فقد وقع أجره على الله وإن صلى ركعتين يخلص فيهما نيته لله فهو كفارته"."ض عن عمرو بن عبسة".
26047 ۔۔۔ جب کوئی مسلمان شخص وضو کا پانی منگواتا ہے اپنا چہرہ دھوتا ہے تو چہرے کے گناہ داڑھی کے کونوں سے نکل جاتے ہیں۔ جب ہاتھ دھوتا ہے تو ہاتھوں کے گناہ اس کے پوروں اور ناخنوں سے خارج ہوتے ہیں جب سر کا مسح کرتا ہے تو سر کے گناہ بالوں کی اطراف سے خارج ہوجاتے ہیں ، جب پاؤں دھوتا ہے تو پاؤں کے گناہ پاؤں کے تلوؤں سے نکل جاتے ہیں اگر چل کر جماعت کے ساتھ نماز پڑھے اس کا اجر وثواب اللہ تعالیٰ کے ذمہ واقع ہوجاتا ہے اگر دو رکعت نماز پڑھ لے اور اپنی نیت خالص رکھے وہ اس کے لیے کفارہ ہوجاتی ہیں۔ (رواہ الضیاء عن عمرو بن عسبۃ)