hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 26109

.

كنز العمال

26109
Kanz al-Ummal
26109- "علمني جبريل الوضوء فأمرني أن أنضح تحت ثوبي مما يخرج من البول بعد الوضوء". "هـ عن زيد بن حارثة".
26109 ۔۔۔ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے مجھے وضو کی تعلیم دی اور مجھے حکم دیا کہ وضو کے بعد اپنے کپڑوں کے نیچے پیشاب نکلنے والی جگہ پانی کے چھینٹے مار لوں ۔ (رواہ ابن ماجہ عن زید بن حارثۃ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 1312 ۔۔ فائدہ : ۔۔۔ انتضاح کے معنی شرمگاہ پر پانی کے چھینٹے مارنا ہے دوسرا معنی استنجاء کرنا ہے لیکن وضو کے بعد استنجاء کرنے کا کوئی مقصد نہیں ، لامحالہ پہلا معنی مراد ہوگا پھر اس میں بھی قدرے تفصیل ہے کہ ازار (شلوار) پر چھینٹے مارنے ہیں یا شرمگاہ پر سو چھینٹے مارنے کا فائدہ دفع وساوس ہے یعنی نماز میں یہ وسوسہ پیدا ہوجاتا ہے کہ پیشاب کا قطرہ نکلا ہے لہٰذا شرمگاہ سے متصل شلوار کے حصہ پر چھینٹے مارنا مراد ہے تاکہ دفع وساوس کا مقصد حاصل ہوجائے ۔