26135- "أنتم الغر المحجلون يوم القيامة من إسباغ الوضوء، فمن استطاع منكم أن يطيل غرته فليطل غرته وتحجيله". "م "
26135 ۔۔۔ پورا وضو کرنے کی وجہ سے قیامت کے دن تمہاری پیشانیاں اور وضو کے اعضاء (ہاتھ پاؤں) سفید ہوں گے تم میں سے جو شخص غرۃ طویل کرنے کی طاقت رکھتا ہو وہ اپنا غرہ اور تحجیل طویل کرے ۔ (رواہ مسلم ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ فائدہ : ۔۔۔ اطالہ غرہ کا مطلب ہے کہ اعضاء وضو کو مقررہ مقدار سے بڑھ کر وضو کے لیے دھونا یعنی بازوؤں کو کہنیوں سے آگے بڑھ کر دھونا اور پاؤں کو ٹخنوں سے زیادہ دھونا غرہ کا معنی پیشانی کی سفیدی اور تحجیل کا معنی ہاتھ اور پاؤں کی سفیدی ، قیامت کے دن یہ سفیدی نور کی ہوگی وضو کے لیے اعضاء کی حدود مقرر کردی گئی ہیں اور ان سے تجاوز کرکے انھیں دھونا اطالہ غرہ ہے ، لیکن علمائے حدیث نے بایں معنی اطالہ غرہ کا انکار کیا ہے چونکہ دین میں تعمق اور تشدد غیر محبوب سمجھا گیا ہے لہٰذا استحباب نہیں رہا بلکہ اطالہ غرہ سے مراد بلحاظ سنت اچھا طرح پورا وضو کرنا ہے دیکھئے (فتح الملھم ج 2 کتاب الطھارۃ باب استجاج اطالہ الغرہ از مترجم)