hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 26599

.

كنز العمال

26599
Kanz al-Ummal
26599- "من ترك موضع شعرة من جسده من جنابة لم يغسلها فعل بها كذا وكذا من النار". "ش حم د هـ وابن جرير عن علي" مر برقم [26585] .
26599 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ حق گوئی سے نہیں شرماتا رہی بات میری سو میں ایسا ایسا کر کے غسل کرتا ہوں اور وضو کرتا ہوں جس طرح کہ نماز کے لیے وضو کرتا ہوں۔ شرمگاہ دھوتا ہوں۔ پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل کا ذکر کیا رہی بات پانی کی سو وہ پانی کے بعد ہوتا ہے اور یہ تو مذی ہے۔ ہر نر کو مذی آتی ہے مذی آنے پر میں شرمگاہ دھو لیتا ہوں اور وضو کرتا ہوں۔ رہی بات مسجد میں نماز پڑھنے کی اور گھر میں نماز پڑھنے کی سو تم دیکھ رہے ہو کہ میرا گھر مسجد سے کتنا قریب ہے تاہم مجھے گھر میں نماز پڑھنا مسجد میں نماز پڑھنے سے زیادہ محبوب ہے ہاں البتہ اگر فرض نماز ہو وہ ہر حال میں مسجد میں پڑھی جائے گی حائضہ عورت کے ساتھ کھانا کھانے کی بات رہی سو میں تو اس کے ساتھ کھانا کھا لیتا ہوں۔ (رواہ احمد بن حنبل وابن خزیمۃ والبیھقی و سعید بن المنصور عن حزام بن حکیم عن عبداللہ بن سعد الانصاری وروی بعضہ ابو داؤد ترمذی وابن ماجہ) جس شخص نے غسل جبابت کے وقت بال برابر جگہ بھی خشک چھوڑ دی اس کے ساتھ دوزخ میں ایسا ایسا کیا جائے گا۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ واحمد بن حنبل وابو داؤد وابن ماجہ وابن جریر عن علی) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 5134 و ضعیف الجامع 5524 ۔