26641- "من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يدخل الحمام إلا بمئزر، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يدخل حليلته الحمام، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليسع إلى الجمعة، ومن استغنى عنها بلهو أو تجارة استغنى الله عنه والله غني حميد". "طس عن أبي سعيد".
26641 ۔۔۔ جو شخص اللہ تبارک وتعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ بغیر تہبند کے حمام میں داخل نہ ہو جو شخص اللہ تبارک وتعالیٰ اور آخرت کید ن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنی بیوی کو حمام میں داخل نہ کرے جو شخص اللہ تبارک وتعالیٰ اور آخرت کید ن پر ایمان رکھتا ہو وہ جمعہ کے لیے جلدی آئے جو شخص لہو ولعب میں یا تجارت میں مشغول ہو کر جمعہ سے بےنیاز ہوگیا اللہ تبارک وتعالیٰ اس سے بےنیاز ہوجاتا ہے جب کہ اللہ تبارک وتعالیٰ بےنیاز اور لائق ستائش ہے۔ (رواہ الطبرانی فی الا وسط عن ابی سعید)