hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 26672

.

كنز العمال

26672
Kanz al-Ummal
26672- "البحر طهور ماؤه حلال ميتته". "عب عن أنس وعن سلمان بن موسى مرسلا وعن يحيى بن كثير بلاغا".
26672 ۔۔۔ سمندر کا پانی پاک ہے اور اس کا مردہ حلال ہے۔ (رواہ عبدالرزاق عن انس وعن سلمان بن موسیٰ مرسلا وعن یحییٰ بن کثیر بلاغا) ۔ فائدہ :۔۔۔ صحابہ کرام (رض) کو شبہ ہوا تھا کہ بڑی بڑی مچھلیاں سمندر میں مرتی ہیں ان کے گوشت اور اوجڑی پانی میں شامل ہوجاتے ہیں لہٰذا ہوسکتا ہے پانی پاک نہ ہو یہ شبہ دور کرنے کے لیے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تصریح فرمائی کہ سمندر کا پانی پاک ہے اور اسے مزید پختہ کرنے کے لیے فرمایا سمندر کا مردہ حلال ہے یعنی سمندر میں مری ہوئی مچھلی حلال ہے لیکن اس میں عموم نہیں چونکہ ” طافی “ یعنی وہ مچھلی جو طبعی موت مرجائے اور پھر پانی میں الٹی تیرنے لگے وہ حلال نہیں فتامل از مترجم۔