26802- "عن عمرو بن ميمون سمعت عثمان بن عفان وكان قليل الحديث يقول قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من توضأ كما أمر وصلى كما أمر خرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه"، ثم استشهد رهطا من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم يقول هذا قالوا: نعم."حل".
26802 ۔۔۔ عمرو بن میمون کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کم گو انسان تھے وہ کہتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جس شخص نے وضو کیا جیسا کہ اسے حکم دیا گیا تھا اور پھر اس نے نماز پڑھی جیسا کہ اسے حکم دیا گیا تھا وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہوجائے گا جیسا کہ اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا ۔ پھر سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کی ایک جماعت کو گواہ بنا کر اس کی تصدیق چاہی ، سب نے کہا جی ہاں ! رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسے ہی فرمایا ہے۔ (رواہ ابو نعیم فی الحلیۃ)