hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 26821

.

كنز العمال

26821
Kanz al-Ummal
26821- "مسند البراء بن عازب" عن يزيد بن البراء بن عازب قال أبي: "اجتمعوا فلأرينكم كيف كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ وكيف كان يصلي فجمع بنيه وأهله ودعا بوضوء فتمضمض واستنشق وغسل وجهه ثلاثا ويده اليمنى ثلاثا ويده اليسرى ثلاثا، ثم مسح رأسه وأذنيه ظاهرهما وباطنهما، وغسل رجله اليمنى ثلاثا ورجله اليسرى ثلاثا ثم قال: هكذا كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ". "ص".
26821 ۔۔۔ ” مسند براء بن عازب “ یزید بن براء بن عازب کی روایت ہے کہ میرے والد حضرت براء (رض) نے بیٹوں سے کہا : اکٹھے ہوجاؤ تاکہ میں تمہیں دکھاؤں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیسے وضو کرتے تھے اور کیسے نماز پڑھتے تھے ۔ چنانچہ آپ نے اپنے بیٹے اور گھر والے جمع کیے وضو کے لیے پانی منگوایا تین بار کلی کی ، تین بار ناک میں پانی ڈالا اور تین بار چہرہ دھویا پہلے تین بار دایاں ہاتھ دھویا پھر تین بار بایاں ہاتھ دھویا ، پھر سر کا مسح کیا اور ظاہر و باطن سے کانوں کا مسح کیا پہلے دایاں پاؤں تین بار دھویا پھر تین ہی بار بایاں پاؤں دھویا اور پھر فرمایا : اسی طرح رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وضو کرتے تھے ۔ (رواہ سعید بن المنصور)