26861 عن عاصم بن ضمرة قال : رأيت عليا أمير المؤمنين يأخذ ماء لطهوره فبادرته إليه فقال : مه فأني رأيت عمر بن الخطاب يأخذ ماء لطهوره فبادرته إليه ، فقال : مه فأني رأيت أبا بكر الصديق يأخذ ماء لطهوره فبادرته إليه ، فقال : مه إني رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يأخذ ماء لطهوره فبادرته إليه ، فقال : يا أبا بكر إني لا أحب أن يعينني أحد على طهوري.
(أبو القاسم الغافقي في جزء المذكور ما أجتمع في سنده أربعة من الصحابة وفيه أحمد بن محمد بن اليمامي كذاب).
26861 ۔۔۔ حضرت عاصم بن حمزہ (رض) کہتے ہیں میں نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کو طہارت کے لیے پانی اٹھائے ہوئے دیکھا میں ان کی طرف فورا لپکا تھا انھوں نے فرمایا : رک جاؤ میں نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کو عبادت کے لیے پانی اٹھائے ہوئے دیکھا میں بھی ان کی طرف لپکا تھا انھوں نے فرمایا : رک جاؤ میں نے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کو طہارت کے لیے پانی اٹھائے ہوئے دیکھا میں بھی ان کی طرف لپکا تھا انھوں نے فرمایا : رک جاؤ میں نے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کو طہارت کے لیے پانی اٹھائے ہوئے دیکھا میں بھی ان کی طرف لپکا تھا انھوں نے فرمایا : رک جاؤمیں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو طہارت کے لیے پانی اٹھائے دیکھا اور میں بھی ان کی طرف فورا لپکا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابوبکر (رض) ! مجھے پسند نہیں کہ پانی حاصل کرنے پر میری کوئی مدد کرے ۔ (رواہ ابو القاسم الغافقی فی جزء المذکور ما اجتمع فی سندہ اربعۃ من الصحابہ وفیہ احمد بن محمد بن الیمامی کذاب)