hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 26876

.

كنز العمال

26876
Kanz al-Ummal
26876 عن أبي النضر عمن رأى عثمان بن عفان أن عثمان دعا بوضوء وعنده علي وطلحة والزبير وسعد ، فتوضأ ثلاثا ثم قال : أنشدكم بالله أتعلمون أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يتوضأ كما توضأت ؟ قالوا : نعم. (مسدد ، ع).
26876 ۔۔۔ ابو نضر ایک شخص سے روایت نقل کرتے ہیں جس نے سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کو دیکھا کہ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے وضو کے لیے پانی منگوایا جبکہ آپ کے ساتھ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) ، حضرت طلحہ (رض) ، حضرت زبیر (رض) ، اور حضرت سعد (رض) تھے آپ (رض) نے تین تین بار وضو کیا پھر فرمایا : میں تمہیں اللہ کا واسطہ دیتا ہوں کیا تم جانتے ہو کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسی طرح وضو کیا ہے جس طرح میں نے وضو کیا ہے ؟ ان حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے کہا : جی ہاں ۔ (رواہ مسدد وابو یعلی)