hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 26880

.

كنز العمال

26880
Kanz al-Ummal
26880 عن ابن أبي مليكة قال : رأيت عثمان بن عفان سئل عن الوضوء فدعا بماء فأتي بميضأة فأصغاها على يده اليمنى ، ثم أدخلها في الماء فتمضمض ثلاثا ، وأستنثر ثلاثا ، وغسل وجهه ثلاثا ، ثم غسل يده اليمنى ثلاثا ، وغسل يده اليسرى ثلاثا ، ثم أدخل يده فمسح برأسه وأذنيه ، فغسل بطونهما وظهورهما مرة واحدة ، ثم غسل رجليه ، ثم قال : أين السائلون عن الوضوء ؟ هكذا رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ. (د)
26880 ۔۔۔ ابن ابی ملیکہ کی روایت ہے کہ میں نے حضرت عثمان بن عفان (رض) کو دیکھا آپ (رض) سے وضو کے متعلق سوال کیا گیا آپ (رض) نے وضو کے لیے پانی منگوایا ، چنانچہ آپ کے پاس لوٹا لایا گیا آپ نے اپنے دائیں ہاتھ پر پانی ڈالا (اور سے دھویا) پھر یہی ہاتھ برتن میں ڈالا اور تین بار کلی کی ، تین بار ناک میں پانی ڈالا ، تین بار چہرہ دھویا پھر تین بار دایاں ہاتھ دھویا ، تین بار بایاں ہاتھ دھویا ، پھر پانی میں ہاتھ داخل کیا اور سر اور کانوں کا مسح کیا ، کانوں کا ظاہر اور باطن ایک بار دھویا پھر پاؤں دھوئے پھر کہا : کہاں ہیں وضو کے متعلق سوال کرنے والے ؟ میں نے اسی طرح نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے دیکھا ہے۔ (رواہ ابوداؤد)