hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 26890

.

كنز العمال

26890
Kanz al-Ummal
26890 عن أبي مالك الدمشقي قال : حدثت أن عثمان بن عفان أختلف في خلافته في الوضوء ، فأذن للناس فدخلوا عليه ، فدعا بماء فغسل يديه ثلاثا ، ثم غرف بيمينه ، ثم رفعها إلى فيه فمضمض وأستنشق بكف واحدة ، وأستنثر بيساره فعل ذلك ثلاثا ، ثم غرف بيده اليمنى فجمع إليها يساره فرفعهما إلى وجهه ثلاثا ، ثم غرف بيمينه فغسل يده اليسرى إلى المرفقين ثلاثا ، ثم مسح مقدم رأسه بيده مرة واحدة ، ولم يستأنف له ماء جديدا ، ثم أدخل يده في صماخ أذنيه فمسح ظاهرهما وباطنهما ، ثم غسل رجله اليمنى إلى الكعبين وخلل أصابعه ، ثم غسل رجله اليسرى إلى الكعبين ، وخلل أصابعه ثلاثا وقال : إن النبي صلى الله عليه وسلم أذن لنا كما أذنت لكم وتوضأ لنا كما توضأت لكم ، فمن كان سائلا عن وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم فهذا وضوءه. صلى الله عليه وآله.
26890 ۔۔۔ ابو مالک دمشقی کی روایت ہے کہ مجھے حدیث سنائی گئی ہے کہ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کے دور خلافت میں وضو کے متعلق لوگوں میں اختلاف ہوگیا ، آپ (رض) نے لوگوں کو اندر آنے کی اجازت دی لوگ اندر داخل ہوئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی منگوایا تین بار ہاتھ دھوئے پھر دائیں ہاتھ سے چلو بھرا پھر اپنے منہ کی طرف لے گئے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا اور یہ کام ایک ہی چلو سے کیا ، جبکہ ناک کو بائیں ہاتھ سے جھاڑا اور یہ کام تین بار کیا پھر دائیں ہاتھ میں پانی لیا اور بایاں ہاتھ ساتھ ملا کر اوپر چہرے تک لے آئے (اور چہرہ دھویا) آپ نے یہ کام بھی تین بار کیا پھر دائیں ہاتھ میں پانی لیا اور کہنی تک تین بار بایاں ہاتھ دھویا ، پھر سر کے اگلے حصہ پر ایک ہی بار مسح کیا اور مسح کے لیے نیا پانی نہیں لیا ، پھر کانوں کے سوراخ میں انگلیاں داخل کیں اندر اور باہر سے مسح کیا ، پھر ٹخنوں تک دایاں پاؤں دھویا اور اس کی انگلیوں میں خلال کیا پھر بایاں پاؤں بھی ٹخنوں تک دھویا اور اس کی انگلیوں میں بھی خلال کیا پھر فرمایا : رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسی طرح ہمیں اجازت دی تھی جس طرح میں نے تمہیں اجازت دی ہے اور اسی طرح ہمارے لیے وضو کیا جس طرح میں نے تمہارے لیے وضو کیا ہے سو جو شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کے متعلق سوال کرتا ہو تو یہی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو ہے۔ (رواہ سعید بن المنصور)