hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 26907

.

كنز العمال

26907
Kanz al-Ummal
26907 (أيضا) عن أبي النضر أن عثمان دعا بوضوء وعنده طلحة والزبير وعلي وسعد ، ثم توضأ وهم ينظرون فغسل وجهه ثلاث مرات ، ثم أفرغ على يمينه ثلاث مرات ، ثم أفرغ على يساره ثلاث مرات ثم رش على رجله اليمنى ثم غسلها ثلاث مرات ، ثم رش على رجله اليسرى ثم غسلها ثلاث مرات ، ثم قال للذين حضروا : أنشدكم الله أتعلمون أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يتوضأ كما توضأت الآن ؟ قالوا : نعم وذلك لشئ بلغه عن وضوء رجال. (أبن منيع والحارث ، ع ، قال البوصيري : ورجاله ثقات إلا أنه منقطع أبو النضر سالم لم يسمعهم عن عثمان).
26907 ۔۔۔ ” ایضا “ ابو نضر روایت کی ہے کہ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے وضو کے لیے پانی مانگا آپ کے پاس حضرت طلحہ (رض) حضرت زبیر (رض) ، حضرت علی (رض) اور حضرت سعد (رض) تھے پھر عثمان (رض) نے وضو کیا ، جبکہ یہ حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین آپ (رض) کو دیکھ رہے تھے آپ نے تین بار چہرہ دھویا ، پھر تین بار دائیں ہاتھ پر پانی ڈالا ، پھر تین بار بائیں ہاتھ پر ، پھر دائیں پاؤں پر پانی ڈالا اور اسے تین بار دھویا ، پھر بائیں پاؤں پر پانی ڈالا اور اسے بھی تین بار دھویا ۔ پھر حاضرین سے کہا : میں تمہیں واسطہ دیتا ہوں کیا معلوم ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسی طرح وضو کرتے تھے جس طرح میں نے ابھی کیا ہے سب نے کہا : جی ہاں ۔ یہی وہ چیز ہے جو لوگوں کو وضو سے پہنچی ہے۔ (رواہ ابن منیع والحارث وابو یعلی قال البوصیری : ورجالہ ثقات الا انہ منقطع ابو النضر سالم لم یسمعھم عن عثمان)