hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 26923

.

كنز العمال

26923
Kanz al-Ummal
26923 (أيضا) عن عمرو بن يحيى المازني أن رجلا قال لعبدالله بن زيد : هل تستطيع أن تريني كيف كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ ؟ قال : نعم فدعا عبد الله بن زيد بوضوء فأفرغ على يديه فغسلهما مرتين ، ثم مضمض وأستنثر ثلاثا ، وغسل وجهه ثلاثا ، ثم غسل يديه إلى المرفقين ، ثم مسح رأسه بيديه فأقبل بهما وأدبر ، وبدأ بمقدم رأسه ، ثم ذهب بهما إلى قفاه ، ثم ردهما حتى رجع إلى المكان الذي بدأ منه ، ثم غسل رجليه. (مالك عب)
26923 ۔۔۔ عمرو بن یخی مازنی روایت کی ہے کہ ایک شخص نے حضرت عبداللہ بن زید (رض) سے کہا : کیا آپ مجھے دکھا سکتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیسے وضو کرتے تھے ؟ جواب دیا جی ہاں ۔ چنانچہ عبداللہ بن زید (رض) نے وضو کے لیے پانی منگوایا اپنے ہاتھوں پر پانی ڈالا اور دو مرتبہ دھوئے پھر تین بار کلی کی اور تین بار ناک میں پانی ڈالا ، تین بار چہرہ دھویا ، پھر دونوں ہاتھ کہنیوں تک دھوئے پھر دونوں ہاتھوں سے سر کا مسح کیا پہلے دونوں ہاتھ آگے سے پیچھے لے گئے پھر پیچھے سے آگے اور سر کے اگلے حصہ سے ابتداء کی اور دونوں ہاتھوں کو گدی تک لے گئے پھر دونوں ہاتھوں کو واپس کیا اور وہاں لے آئے جہاں سے مسح کی ابتداء کی تھی پھر دونوں پاؤں دھوئے ۔ (رواہ عبدالرزاق ومالک واخرجہ البخاری کتاب الطھارۃ باب العمل فی الوضو واخرجہ مسلم کتاب الطھارۃ باب فی وضوء النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)