hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 26925

.

كنز العمال

26925
Kanz al-Ummal
26925 (أيضا) عن حبان بن واسع الانصاري أن أباه حدثه أنه سمع عبد الله بن زيد بن عاصم المازني يذكر أنه رأى رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ تمضمض ، ثم أستنثر ، ثم غسل وجهه ثلاثا : ثم يده اليمنى ثلاثا ، والاخرى ثلاثا ، ومسح رأسه بماء غير فضل يديه ، وغسل رجليه حتى أنقاهما. (ص م د ت)
25 269 ۔۔۔ حبان بن واسع انصاری کی روایت ہے کہ ان کے والد نے انھیں حدیث سنائی کہ انھوں نے حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم (رض) کو تذکرہ کرتے سنا کہ انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے دیکھا آپ نے کلی کی پھر ناک میں پانی ڈالا پھر تین بار چہرہ دھویا پھر تین بار دایاں ہاتھ دھویا پھر تین ہی بار دوسرا ، سر کا مسح کیا اور مسح کے لیے نیا پانی لیا ، دونوں پاؤں دھوئے اور اچھی طرح صاف کیے ۔ (رواہ سعید بن المنصور ومسلم وابو داؤد والترمذی)