26929 (مسند عبد الله بن عباس) أن رسول الله صلى الله عليه وسلم توضأ فغرف غرفة تمضمض منها وأستنثر ، ثم غرف غرفة فغسل وجهه ، ثم غرف غرفة فغسل يديه اليمنى ، ثم غرف غرفة فغسل يديه اليسرى ثم غرف غرفة فمسح رأسه وأذنيه داخلهما بالسبابتين وخالف بابهاميه إلى ظاهر أذنيه فمسح ظاهرهما وباطنهما ، ثم غرف غرفة فغسل رجله اليمنى ، ثم غرف غرفة فغسل رجله اليسرى.
(ش).
26929 ۔۔۔ ” مسند عبداللہ بن عباس (رض) “۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا ایک چلو لیا اور اس سے کلی کی اور ناک میں بھی پانی ڈالا ۔ پھر چلو بھر پانی لیا اور چہرہ دھویا ، پھر ایک چلو پانی لیا اور دایاں ہاتھ دھویا ، پھر چلو میں پانی لیا اور بایاں ہاتھ دھویا ، پھر چلو بھر پانی لیا سر کا اور کانوں کا مسح کیا بایں طور کہ دونوں ہاتھوں کی شہادت کی انگلیاں کانوں میں داخل کیں اور انگوٹھوں سے کانوں کے ظاہری حصہ کا مسح کرلیا ، پھر چلو بھر کر دایاں پاؤں دھویا اور پھر چلو بھر کر بایاں پاؤں دھویا۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)