hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 26938

.

كنز العمال

26938
Kanz al-Ummal
26938 عن أبن عمر قال : دعا رسول الله صلى الله عليه وسلم بماء فتوضأ مرة مرة ، فقال : هذا وظيفة الوضوء ، وضوء من لا يقبل الله له صلاة إلا به ، ثم تحدث ساعة ، ثم دعا بماء فتوضأ مرتين مرتين فقال : هذا وضوء من يتوضأ به ضعف الله له الاجر مرتين مرتين ، ثم تحدث ساعة ، ثم دعا بماء فتوضأ ثلاثا ثلاثا فقال : هذا وضوئي ووضوء النبيين من قبلي. صلى الله عليه وآله.
26938 ۔۔۔ ابن عمر (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی منگوایا اور اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا اور پھر فرمایا : یہ وظیفہ وضو ہے اور اللہ تعالیٰ اس وضو کے بغیر نماز قبول نہیں کرتا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تھوڑی دیر گفتگو کرتے رہے اور پھر پانی منگوایا اور اعضاء وضو کو دو دو مرتبہ دھویا اور فرمایا جو شخص اس طرح وضو کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو دگنا اجر وثواب عطا فرمائیں گے پھر تھوڑی دیر گفتگو کرتے رہے اور پھر پانی منگوایا اور اعضاء وضو کو تین تین بار دھویا اور فرمایا : یہی میرا اور مجھ سے پہلے انبیاء کا وضو ہے۔ (رواہ سعید بن المنصور) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے جامع المنصف 268 وذخیرۃ الحفاظ 2890 ۔