26947 عن عبد خير قال : سمعت عليا يذكر وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم فأمر الغلام فصب على كفه ثلاث مرات ، ثم أدخل يده في الركوة فمضمض وأستنشق ، ثم غسل وجهه ثلاثا ، وذراعيه إلى المرفقين ثلاثا ، ثم أدخل في الركوة في أسفلها فمسح بطن كفه بأسفل الركوة ، ثم مسح بها يده الاخرى ، ثم مسح رأسه مرة واحدة ، ثم غسل رجليه إلى الكعبين ثلاثا ثلاثا ، ثم أغترف بيده غرفة فشربها ، ثم قال : هكذا كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ.
صلى الله عليه وآله.
26947 ۔۔۔ عبد خیر کی روایت ہے کہ میں نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو سنا کہ آپ (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا تذکرہ کر رہے تھے آپ نے غلام کو حکم دیا اس نے آپ کی ہتھیلی پر تین بار پانی بہایا پھر آپ نے برتن میں ہاتھ داخل کیا کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا پھر تین بار چہرہ دھویا تین بار کہنیوں تک ہاتھ دھوئے پھر برتن میں ہاتھ داخل کیا اور پانی لے کر دوسرے ہاتھ پر ملا اور پھر ایک بار سر پر مسح کیا ، پھر تین تین بار ٹخنوں تک پاؤں دھوئے پھر چلو بھرا اور پی لیا ، پھر فرمایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسی طرح وضو کرتے تھے ۔ (رواہ سعید بن المنصور)