26954 عن علي قال : وضأت رسول الله صلى الله عليه وسلم فنضح عانته ثلاث مرات.
(أبو بكر وسنده ضعيف).
26954 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کہتے ہیں میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرایا آپ نے بعد وضو کے زیر ناف تین مرتبہ چھینٹے مارے ۔ (رواہ ابوبکر وسندہ ضعیف) فائدہ :۔۔۔ بعض احادیث میں شرمگاہ پر چھینٹے مارنے کا حکم ہے جیسے حدیث نمبر 236937 اور اس حدیث میں زیر ناف چھینٹے مارنے کا ذکر ہے۔ مراد دونوں حدیثوں کی ایک ہی ہے الفاظ کا فرق ہے البتہ یہ چھینٹے شلوار پر مارنے چاہئیں ۔ جیسا کہ ایک حدیث میں اس کا واضح حکم ہے۔ اس حدیث میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو چھینٹے مارنے کی تعلیم دی ہے چونکہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے ایک مرتبہ شکایت کی تھی کہ مجھے مذی آئی ہے لہٰذا دوران نماز بھی مذی آنے کی شکایت پیش آسکتی ہے لہٰذا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خود عمل کر کے دکھایا ۔ از مترجم۔