hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 27004

.

كنز العمال

27004
Kanz al-Ummal
27004- عن حطان بن عبد الله الرقاشي قال: "كنا مع أبي موسى الأشعري في جيش على ساحل دجلة إذ حضرت الصلاة فنادى مناديه للظهر، فقام الناس إلى الوضوء فتوضأ ثم صلى بهم، ثم جلسوا حلقا، فلما حضرت العصر نادى منادي العصر، فهب الناس للوضوء أيضا، فأمر مناديه ألا لا وضوء إلا على من أحدث قال: أوشك العلم أن يذهب ويظهر الجهل حتى يضرب الرجل أمه بالسيف من الجهل". "عب".
27004 ۔۔۔ حطان بن عبداللہ رقاشی کہتے ہیں : ہم حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) کے ساتھ ایک لشکر میں دریائے دجلہ کے کنارے پر تھے اتنے میں نماز کا وقت ہوگیا موذن نے ظہر کی اذان دی لوگ وضو کے لیے کھڑے ہوئے ابو موسیٰ (رض) نے وضو کیا اور لوگوں کو نماز پڑھائی پھر لوگ حلقہ باندھ کر بیٹھ گئے جب عصر کی نماز کا وقت ہوا موذن نے اذان دی لوگ وضو کے لیے دوڑ پڑے۔ (ابو موسیٰ (رض) نے موذن کو حکم دیا کہ اعلان کرو کہ نیا وضو صرف اسی شخص پر واجب ہے جس کا وضو ٹوٹ چکا ہے۔ پھر فرمایا : عنقریب علم ختم ہوجائے گا اور جہالت کا دور دورہ ہوگا حتی کہ جہالت کی وجہ سے آدمی تلوار سے اپنی ماں کو قتل کر دے گا (ر اور ہ عبدالرزاق)