hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 27051

.

كنز العمال

27051
Kanz al-Ummal
27051- عن ابن جرير قال: "سمعت عبد الله بن أبي مليكة يحدث عمن لا أتهم أن عمر بن الخطاب بينا هو قائم يصلي بالناس حين بدأ بالصلاة نزلت يده على ذكره فأشار إلى الناس أن امكثوا وذهب فتوضأ، ثم جاء فصلى فقال له أبي: فلعله وجد مذيا؟ قال: لا أدري". "عب".
27051 ۔۔۔ ابن جریر کی روایت ہے کہ میں نے عبداللہ بن ابی ملیکہ کو سنا انھوں نے ایسے شخص سے حدیث سنائی جسے میں متھم نہیں سمجھتا ۔ یہ کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نماز پڑھ رہے تھے جوں ہی آپ نے نماز کی ابتداء کی آپ کا ہاتھ عضو مخصوص تک پہنچا۔ آپ نے اشارے سے لوگوں کو رکنے کا کہا اور آپ (رض) وضو کرنے چلے گئے پھر واپس آئے اور نماز پڑھی عبداللہ کہتے ہیں میرے والد نے روای سے کہا۔ شاید عمر (رض) نے مذی کا اثر پا لیا ہو ؟ وہ بولا مجھے معلوم نہیں۔ (رواہ عبدالرزاق)