27098- عن عابس بن أنس أحد بني سعد بن ليث قال: "تذاكر علي بن أبي طالب وعمار بن ياسر والمقداد بن الأسود المذى فقال علي: إني رجل مذاء فاسألوا عن ذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم فإني استحيى أن أسأله عن ذلك لمكان ابنته مني فسأله أحد الرجلين فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "ذاكم المذي إذا وجده أحد منكم فليغسل ذلك منه ثم ليتوضأ فيحسن وضوءه ثم لينضح فرجه". "عق".
27098 ۔۔۔ عابس بن انس جو کہ بنی سعد بن لیث میں سے ہیں کہتے ہیں : سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) ، عمار بن یاسر اور مقداد بن اسود (رض) کے درمیان مذی کے مسئلہ پر مذاکرہ ہوا ، سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے کثرت سے مذی آجاتی ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بارے سوال کرو، مجھے سوال کرنے سے حیاء آتی ہے چونکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی میرے نکاح میں ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ مذی ہے جب تم میں سے کسی شخص کو مذی آئے اسے چاہیے کہ بدن سے اسے دھو لے پھر اچھی طرح وضو کرے اور شرمگاہ پر چھینٹے مارے ۔ (رواہ العقیلی)