27104- "أيضا" "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم وأصحابه في بيته فجاءه المؤذن فقام إلى الصلاة حتى إذا كان بالباب لقي بصحفة فيها خبز ولحم فرجع بأصحابه فأكل وأكلوا ثم رجع إلى الصلاة ولم يتوضأ". "عب".
27104 ۔۔۔ ” ایضاء “ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے صحابہ کرام (رض) آپ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گھر میں تھے اتنے میں موذن آیا آپ نماز کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے حتی کہ جب آپ دروازے پر پہنچے آپ کو ایک پلیٹ تھما دی گئی جس میں روٹی اور گوشت تھا آپ اپنے صحابہ کرام (رض) سمیت واپس لوٹ آئے کھانا آپ نے بھی کھایا اور صحابہ کرام (رض) نے بھی پھر نماز کے لیے واپس لوٹ آئے اور وضو نہیں کیا۔ (رواہ عبدالرزاق) ۔ فائدہ :۔۔۔ مذکورہ بالا احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ (مما مست النار) (آگ سے پکی ہوئی چیزوں) سے وضو نہیں ٹوٹتا جب کہ حدیث نمبر 26335 ۔ یعنی جن چیزوں کو آگ تبدیل کر دے انھیں کھانے کے بعد وٖضو کرو میں وضو کا حکم دیا گیا ہے۔ لہٰذا وضو والا حکم منسوخ ہوچکا ہے یا وضو سے مراد وضو لغوی ہے نہ کہ اصطلاحی۔