27113- عن عكرمة عن ابن عباس قال: "بت عند خالتي ميمونة فقلت لأنظرن إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقام من الليل فقمت معه فبال وتوضأ وضوءا خفيفا ثم عاد ثم قام فبال وتوضأ فأحسن الوضوء، ثم توضأت، ثم قام يصلي من الليل فقمت خلفه فأهوى بيده وأخذ برأسي، فأقامني عن يمينه إلى جنبه فصلى أربعا أربعا ثم أوتر بثلاث، ثم نام حتى سمعته ينفخ ثم أتاه المؤذن فخرج إلى الصلاة ولم يحدث وضوءا". "ابن جرير".
27113 ۔۔۔ عکرمہ کی روایت ہے کہ ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : میں نے اپنی خالہ میمونہ (رض) کے پاس رات بسر کی میں نے سوچا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھو (کہ آپ کے رات کو کیا معمولات ہیں) آپ رات کو اٹھے اور ہلکا سا وضو کیا پھر واپس لوٹ آئے پھر اٹھے اور پیشاب کیا اور پھر اچھی طرح سے وضو کیا پھر میں نے وضو کیا آپ رات کی نماز پڑھنے کھڑے ہوگئے میں آپ کے پیچھے کھڑا ہوگیا آپ نے ہاتھ سے مجھے پکڑ کر اپنے دائیں طرف کھڑا کردیا آپ نے چار چار رکعتیں پڑھیں پھر تین وتر پڑھے پھر آپ سو گئے حتی کہ میں آپ (ہلکے ہلکے) خراٹے سننے لگا پھر موذن آیا اور آپ نماز کے لیے چل پڑے اور آپ نے وضو نہیں کیا۔ (راہ ابن جریر)