2714 – "من قرأ في ليلة ألف آية لقى الله وهوضاحك في وجهه قيل يا رسول الله ومن يقوى على قراءة ألف آية فقرأ بسم الله الرحمن الرحيم {أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ} إ لى آخرها ثم قال: والذي بعثني بالحق (1) إنها لتعدل ألف آية ". (الخطيب في المتفق والمفترق) وقال غير ثابت (الديلمي) عن عمر.
2714 ۔۔ جس نے رات کو ہزار آیات پڑھیں، وہ اللہ سے اس حال میں ملاقات کرے گا، کہ پروردگار اس سے مسکراتے ہوئے پیش آئیں گے۔ عرض کیا گیا یا رسول اللہ ! کون ہزار آیات کے پڑھنے کی قدرت رکھتا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی اور اس کے بعد الھاکم التکاثر آخر تک پڑھی۔ پھر فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس نے مجھے حق دے کر بھیجا کہ یہ ہزار آیات کے برابر ہے۔ (الدیلمی (رض) ، الخطیب فی المتفق و المفترق بروایت عمر)
لیکن فرماتے ہیں یہ حدیث غیر ثابت الاصل ہے۔