27156- عن عطاء الخراساني سمعت سعيد بن المسيب يقول: "إن عثمان بن عفان أكل طعاما قد مسته النار، ثم مضى إلى الصلاة ولم يتوضأ، ثم قال توضأت كما توضأ رسول الله صلى الله عليه وسلم، وأكلت كما أكل رسول الله صلى الله عليه وسلم وصليت كما صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم". "عب، حم والعدني، ص".
27156 ۔۔۔ عطاء خراسانی روایت کی ہے کہ میں نے سعید بن مسیب (رح) کو فرماتے سنا : سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے آگ پر پکایا ہوا کھانا کھایا پھر نماز کے لیے چلے گئے اور وضو نہیں کیا ، پھر فرمایا : جیسے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا اسی طرح میں نے وضو کیا جیسے آپ نے کھانا تناول فرمایا اسی طرح میں نے بھی کھایا پھر جس طرح آپ نے نماز پڑھی اسی طرح میں نے بھی نماز پڑھی ۔۔ (رواہ عبدالرزاق، واحمد بن حنبل والعدنی و سعید بن المنصور)