27190- عن إبراهيم قال: "جاء سراقة من عند رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى قومه فقالوا: جئت من عند صاحبكم هذا الذي يعلمكم كيف يأتي أحدكم الغائط فقال: لئن قلتم ذلك لقد نهانا أن يستقبل أحدنا القبلة أو يستدبرها ببول أو غائط أو يستنجي بروثة أو عظم، أو يستنجي بدون ثلاثة أحجار". "ص".
27190 ۔۔۔ ابراہیم (رح) کی روایت ہے کہ حضرت سراقہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے اپنی قوم کے پاس آئے لوگوں نے کہا : تم اپنے اس صاحب کے پاس سے آئے ہو جو تمہیں تعلیم دیتا ہے کہ تم قضائے حاجت کے لیے کیسے جاؤ سراقہ (رض) نے فرمایا : جب تم یہ بات کرتے ہو تو میں کہتا ہوں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں منع کیا ہے کہ ہم پیشاب پاخانہ کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ کریں یا پیٹھ کریں اور یہ کہ ہمیں گوبر اور ہڈی سے استنجاء کرنے سے منع فرمایا ہے نیز تین پتھروں سے کم پتھروں سے استنجاء کرنے سے بھی منع کیا ہے۔ (رواہ سعید بن المنصور)