hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 27256

.

كنز العمال

27256
Kanz al-Ummal
27256- عن أبي عثمان والربيع أو أبي حارثة قال: "بلغ عمر أن خالد بن الوليد دخل الحمام فتدلك بعد النورة بخبز عصفر معجون بخمر، فكتب إليه: بلغني أنك تدلكت بخمر، وإنه قد حرم ظاهر الخمر وباطنها، وقد حرم مس الخمر كما حرم شربها، فلا تمسوها أجسامكم فإنها نجس". "كر".
27256 ۔۔۔ ابو عثمان وربیع یا ابی حارثہ کی حدیث ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو خبر پہنچی کہ حضرت خالد بن ولید (رض) حمام میں داخل ہوتے ہیں تو نورہ استعمال کرنے کے بعد عصفر معجون شراب کے ساتھ ملا کر مالش کرتے ہیں حضرت عمر (رض) نے خط لکھا : مجھے خبر پہنچی ہے کہ تم شراب کے ساتھ مالش کرتے ہو حالانکہ شراب کا ظاہر و باطن حرام ہے جس طرح شراب کا پینا حرام ہے اسی طرح شراب کو مس کرنا بھی حرام ہے اپنے جسموں کو شراب مت ملو چونکہ یہ نجس ہے۔ (رواہ ابن عساکر)