hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 27260

.

كنز العمال

27260
Kanz al-Ummal
27260- عن عمر أنه بلغه "أن خالد بن الوليد دخل الحمام فتدلك بعد النورة بخبز عصفر معجون بخمر، فكتب إليه عمر: إنه بلغني أنك تدلكت بخمر، فإن الله قد حرم ظاهر الخمر وباطنها، وحرم ظاهر الإثم وباطنه وقد حرم مس الخمر إلا أن الغسل حرام كما حرم شربها فلا تمسوها أجسادكم، فإنها نجس وإن فعلتم فلا تعودوا فكتب إليه خالد: إنا قد قتلناها فعادت غسولا غير خمر فكتب إليه عمر إني لأظن آل المغيرة قد ابتلوا بالجفاء فلا أماتكم الله عليه فانتهى لذلك". "سيف، كر".
27260 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو خبر پہنچی کہ خالد بن ولید (رض) حمام میں داخل ہوتے ہیں اور نورہ استعمال کرنے کے بعد ایک روئی سے مالش کرتے ہیں جو شراب میں گوندھی جاتی ہے۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے حضرت خالد (رض) کو خط لکھا : مجھے خبر پہنچی ہے کہ تم شراب کے ساتھ مالش کرتے ہو سو اللہ تبارک وتعالیٰ نے شراب کے ظاہر و باطن کو حرام کیا ہے بلکہ شراب کو مس کرنا (چھونا) بھی حرام کردیا ہے شراب کے ساتھ (کسی چیز کو) دھونا اسی طرح حرام ہے جس طرح اس کا پینا حرام ہے اپنے جسموں کو شراب مت لگنے دو چونکہ یہ نجس ہے اگر تم اس سے پہلے ایسا کرچکے ہو تو آئندہ ایسا مت کرو ۔ حضرت خالد (رض) نے جواب لکھا : ہم نے اس کا خاتمہ کردیا ہے شراب کے علاوہ اور بھی چیزیں دھونے میں آسکتی ہیں۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے جواب میں لکھا میرا خیال ہے کہ ال مغیرہ جفاکشی میں مبتلا کردیئے گئے ہیں اللہ تبارک وتعالیٰ تمہیں اس پر موت نہ دے۔ (رواہ سعید وابن عساکر)