hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 27282

.

كنز العمال

27282
Kanz al-Ummal
27282- عن أبي مجلز عن فتى من آل علي إما ابن الحسن بن علي وإما ابن الحسين بن علي قال: حدثتنا امرأة من أهلنا قالت: "بينا رسول الله صلى الله عليه وسلم مستلقيا على ظهره يلاعب صبيا على صدره إذ بال فقامت لتأخذه فقال: "دعيه ائتني بكوز من ماء، فأتيته بكوز من ماء، فنضح الماء على البول حتى تقايض الماء على البول وقال: هكذا يصنع بالبول من الذكر ويغسل من الأنثى". "ص".
27282 ۔۔۔ ابو مجلز آل علی کے ایک نوجوان سے روایت نقل کرتے ہیں وہ نوجوان یا تو ابن حسن بن علی ہے یا ابن حسین بن علی ہے وہ کہتا ہے کہ ہمارے گھر کی ایک عورت نے ہمیں حدیث سنائی کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گدی کے بل لیٹے ہوئے تھے ایک بچہ آپ کے سینے پر کھیل رہا تھا۔ بچے نے پیشاب کردیا یہ عورت کھڑی ہوئی تاکہ بچے کو اٹھالے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اسے چھوڑا دو اور میرے پاس پانی کا لوٹا لاؤ میں نے پانی سے بھرا لوٹا لایا آپ نے پیشاب پر پانی گرا دیا حتی کہ پانی پیشاب کے متبادل ہوگیا آپ نے فرمایا : اسی طرح لڑکے کے پیشاب کے ساتھ کیا جاتا ہے اور لڑکی کا پیشاب دھویا جاتا ہے (رواہ سعید بن المنصور)