27287- عن عبد الرحمن بن حسنة قال "خرج علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم وفي يده كهيئة الدرقة فوضعها ثم جلس فبال إليها فقال بعضهم: انظروا إليه يبول كما تبول المرأة فسمعه النبي صلى الله عليه وسلم فقال: "ويحك ما علمت ما أصاب صاحب بني إسرائيل كانوا إذا أصابهم البول قرضوه بالمقاريض، فنهاهم فتركوه فعذب في قبره". "ش، ق في كتاب عذاب القبر".
27287 ۔۔۔ عبدالرحمن بن حسنہ کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے آپ کے ہاتھ میں ڈھال کی مانند کوئی چیز تھی آپ نے اسے نیچے رکھا پھر اس کی آڑ میں پیشاب کیا بعض لوگوں نے کہا ان کی طرف دیکھو یہ ایسے پیشاب کرتے ہیں جیسے عورت پیشاب کرتی ہے اس کی بات نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سن لی فرمایا : تیری ہلاکت تجھے معلوم نہیں کہ بنی اسرائیل کا ایک شخص کتنی بڑی مصیبت میں گرفتار ہوگیا تھا چنانچہ بنی اسرائیل کے بدن یا کپڑے پر جب پیشاب لگ جاتا تو اس جگہ کو قینچیوں سے کاٹ دیتے تھے اس شخص نے انھیں ایسا کرنے سے منع کیا لوگوں نے یہ عمل ترک کردیا جس کی پاداش میں منع کرنے والے کو قبر میں عذاب دیا جائے لگا۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ والبیھقی فی کتاب عذان القبر)