27294- "أيضا" "بينما رسول الله صلى الله عليه وسلم في المسجد إذ دخل أعرابي فبال في ناحية المسجد فصاح به أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم وأرادوا أن يقيموه، فنهاهم النبي صلى الله عليه وسلم، حتى إذا فرغ أمر النبي صلى الله عليه وسلم فأهريق على بوله سجل من ماء ثم قال: "إن هذا مكان لا يبال فيه إنما هو للصلاة". "عب".
27294 ۔۔۔ ” ایضا “ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں تشریف فرما تھے اتنے میں ایک اعرابی داخل ہوا اور مسجد کے ایک کونے میں اس نے پیشاب کردیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعینا سے دیکھ کر سیخ پا ہوگئے اور چاہا کہ اسے یہاں سے اٹھا دیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعینکو منع فرمایا جب اعرابی پیشاب سے فارغ ہوا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا تو پانی کا ایک ڈول پیشاب پر بہا دیا گیا پھر (اعرابی سے) فرمایا۔ یہ جگہ پیشاب کے لیے نہیں ہے یہ جگہ تو نماز کے لیے ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)