27341- عن علي قال: "رآني النبي صلى الله عليه وسلم وقد شحبت فقال: "يا علي لقد شحبت" فقلت: شحبت من اغتسالي بالماء وأنا رجل مذاء فإذا رأيت منه شيئا اغتسلت منه، قال: "لا تغتسل منه إلا من الخذف فإن رأيت شيئا منه فلا تعد أن تغتسل ذكرك ولا تغتسل إلا من الخذف". "ابن السني".
27341 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مے میرا جسم ورنگ متغیر دیکھا فرمایا : اے علی ! تمہارے جسم کا رنگ متغیر ہوچکا ہے میں نے عرض کیا : چونکہ میں پانی سے بہت غسل کرتا ہوں چونکہ مجھے شدید مذی آتی ہے جب بھی میں کچھ مذی دیکھ لیتا ہوں غسل کرتا ہوں آپ نے فرمایا مذی آنے پر غسل مت کرو البتہ منی آنے پر غسل کرو آئندہ ایسا نہ کرنا اپنا عضو مخصوص دھو لیا کرو غسل مت کرو۔ (البتہ منی آنے پر غسل کرو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ن (رواہ ابن اسنی)