hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 27344

.

كنز العمال

27344
Kanz al-Ummal
27344- عن مجاهد قال: "اختلف المهاجرون والأنصار فيما يوجب الغسل فقالت الأنصار: الماء من الماء، وقالت المهاجرون: إذا مس الختان الختان وجب الغسل فحكموا بينهم علي بن أبي طالب فاختصموا إليه فقال علي: أرأيتم؟ لو رأيتم رجلا يدخل ويخرج أيجب عليه الحد؟ قالوا: نعم قال: فيوجب الحد ولا يوجب الغسل صاعا من ماء فقضى للمهاجرين فبلغ ذلك عائشة فقالت: ربما فعلنا ذلك أنا ورسول الله صلى الله عليه وسلم فقمنا واغتسلنا". "عب".
27344 ۔۔۔ مجاہد کی روایت ہے کہ مہاجرین و انصار کا موجب غسل کے متعلق اختلاف ہوگیا ، انصار کہتے تھے کہ پانی سے پانی واجب ہوتا ہے۔ (یعنی منی سے غسل واجب ہوتا ہے) جبکہ مہاجرین کہتے تھے کہ جب شرمگاہ دوسری شرمگاہ کو مس کر جائے تو غسل واجب ہوجاتا ہے۔ دونوں فریقین نے فیصلہ کے لیے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو ثالث تسلیم کیا اور کیس اس کے پاس لے آئے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : مجھے بتاؤ اگر ایک شخص عورت میں داخل کرتا ہو اور باہر بھی نکالتا ہو اس پر حد واجب ہوجاتی ہے ؟ سب نے کہا : جی ہاں ۔ فرمایا : کیا اس سے حد واجب ہوجاتی ہے اور غسل کے لیے ایک صاع پانی واجب نہیں ہوگا ۔ آپ (رض) نے مہاجرین کے حق میں فیصلہ کیا پھر حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) کو اس کی خبر ہوئی انھوں نے فرمایا : بسا اوقات میں نے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا کیا ہے پھر ہم نے اٹھ کر غسل کرلیا ۔ (رواہ عبدالرزاق)