hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 2735

.

كنز العمال

2735
Kanz al-Ummal
2735 – "من قرأ قل هو الله أحد على طهارة مائة مرة كطهرة الصلاة يبدأ بفاتحة الكتاب كتب الله له بكل حرف عشر حسنات ومحى عنه عشر سيئات ورفع له عشر درجات وبنى له مائة قصر في الجنة ورفع له من العمل في يومه ذلك مثل عمل بني آدم وكأنما قرأ القرآن ثلاثا (2) وثلاثين مرة وبراءة من الشرك ومحضرة الملائكة ومنفرة الشيطان (1) ولها دوي حول العرش تذكر صاحبها (2) حتى ينظر الله إليه وإذا نظر الله إليه لم يعذبه أبدا". (عد هب عن أنس) .
2735 ۔۔ جس نے نماز کی طرح کامل وضوء و طہارت کے ساتھ سورة فاتحہ سے ابتداء کرکے سو بار قل ھو اللہ احد پڑھی۔ اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر حرف پر دس نیکی لکھیں گے۔ اور ہر حرف پر دس برائیاں مٹائیں گے اور ہر حرف پر دس درجات بلند فرمائیں گے۔ اور اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائیں گے۔ اور اس دن اس کے لیے سارے بنی آدم کے اعمال کے بقدر ثواب لکھیں گے۔ اور اس کا یہ عمل ایسا ہوگا گویا کہ قرآن تینتیس بار پڑھا۔ نیز شرک سے برأت اور ملائکہ کا قرب ، شیطان سے بعد لکھ دیں گے۔ اور اس کے لیے عرش کے نزدیک کچھ آوازیں ہوں گی جو اپنے پڑھنے والے کا ذکر کریں گے حتی کہ اللہ تعالیٰ اس کی طرف دیکھیں گے اور جب اس کی طرف نظر رحمت سے دیکھ لیں گے تو کبھی اس کو عذاب سے دو چار نہ کریں گے۔ (الکامل لابن عدی (رح)، شعب الایمان بروایت انس (رض))