hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 2738

.

كنز العمال

2738
Kanz al-Ummal
2738 – "من قرأ قل هو الله أحد مرة بورك عليه فإن قرأها مرتين بورك عليه وعلى أهله فإن قرأها ثلاثا بورك عليه وعلى أهله وجيرانه وإن قرأها اثنتي عشرة مرة بنى الله له بها اثني عشر قصرا في الجنة وتقول الحفظة انطلقوا بنا ننظر إلى قصور أخينا، فإن قرأها مائة مرة كفر عنه ذنوب خمس وعشرين سنة ما خلا الدماء والأموال فإن قرأها مائتي مرة كفر عنه ذنوب خمسين سنة ما خلا الدماء والأموال وإن قرأها ثلاثمائة مرة كتب الله له أجر أربع مائة شهيد كل قد عقر جواده وأهريق دمه وإن قرأها ألف مرة لم يمت حتى يرى مكانه من الجنة أو يرى له". (ابن عساكر عن ابان عن أنس) .
2738 ۔۔ جس نے ایک بار قل ھو اللہ احد پڑھی، اس پر برکت نازل کی جائے گی۔ اگر دو مرتبہ پڑھی اس پر اور اس کے اہل خانہ برکت نازل کی جائے گی۔ اگر تین مرتبہ پڑھی، تو اس پر اور اس کے اہل خانہ اور اس کے ہمسایوں پر بھی برکت نازل کی جائے گی۔ اگر بارہ مرتبہ پڑھی اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں بارہ گھر بنائیں گے۔ اور محافظ فرشتے آپس میں کہیں گے چلو اپنے بھائی کے گھر دیکھ کر آئیں۔ اگر سو مرتبہ پڑھی تو پچیس سال کے گناہوں کا کفارہ ہوجائے گا سوائے خون اور اموال کے ۔ اگر دو سو مرتبہ پڑھی تو پچاس سال کے گناہوں کا کفارہ ہوجائے گا سوائے خون اور اموال کے۔ اگر تین سو مرتبہ پڑھی تو چار ایسے شہیدوں کا ثواب لکھ دیں گے، جن کے گھوڑے زخمی ہوگئے ہوں اور ان کا خون بہہ گیا ہو۔ اگر ہزار مرتبہ پڑھ لی تو وہ اس وقت تک نہ مرے گا جب تک کہ جنت میں اپنا گھر نہ دیکھ لے۔ (ابن عساکر بروایت ابان عن انس (رض))