hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 2741

.

كنز العمال

2741
Kanz al-Ummal
2741 – "نزل جبريل فقال: يا محمد مات معاوية بن معاوية المزني أتحب أن تصلى عليه فضرب بجناحه (1) فلم تبق شجرة ولا أكمة إلا تضعضعت ورفع سريره (2) وصلى عليه صفان من الملائكة كل صف سبعون ألف ملك فقلت يا جبريل بما نال هذه المنزلة من الله قال لحبه قل هو الله أحد وقراءته إياها جائيا وذاهبا وقائما وقاعدا وعلى كل حال". (سمويه ق عن أنس) .المعوذتين
2741 ۔۔ جبرائیل (علیہ السلام) نازل ہوئے اور کہا اے محمد ! معاویہ بن معاویہ مزنی وفات پا گئے ہیں کیا آپ ان کی نماز پڑھنا پسند کرتے ہیں ؟ پھر جبرائیل (علیہ السلام) نے اپنا پر مارا جس سے درمیان کے تمام شجر و حجر صاف ہوگئے اور ان کے جنازہ کی چارپائی سامنے آگئی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ملائکہ کی دو صفوں کے ساتھ ان پر نماز پڑھی ہر صرف ستر ہزار ملائکہ پر مشتمل تھی۔ میں نے کہا اے جبرائیل ! ان کو یہ مقام کس وجہ سے حاصل ہوا ؟ کہا ان کی قل ھو اللہ احد کے ساتھ محبت کی وجہ سے، یہ آتے جاتے، بیٹھے اور کھڑے ہر حال میں اس کو پڑھتے رہتے تھے۔ (سمویہ، السنن للبیہقی (رح) بروایت انس (رض))