hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 27523

.

كنز العمال

27523
Kanz al-Ummal
27523 عن عطاء بن يسار أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يغتسل هو وعائشة في إناء واحد ، فبينما هو معها في لحاف واحد إذ أنسلت فقال : قد فعلتيها ؟ قالت : نعم حضت يا رسول الله قال : فقومي وأتزري وأدني مني فدخلت معه في اللحاف صلى الله عليه وآله.
27523 ۔۔۔ عطاء بن یسار کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) ایک ہی برتن سے غسل کرلیتے تھے ، چنانچہ ایک مرتبہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) کے ساتھ ایک ہی لحاف میں لیٹے ہوئے تھے ، یکایک حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) لحاف سے باہر کھسکنے لگیں ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم کچھ کر رہی ہو ؟ عرض کیا : جی ہاں یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مجھے حیض آنے لگا ہے آپ نے فرمایا : اٹھو اور تہبند باندھ کر میرے پاس آجاؤ ۔ چنانچہ حضرت عائشہ (رض) لحاف میں آپ کے پاس داخل ہوگئیں ۔ (رواہ سعید بن المنصور)